ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کا معاملہ، وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کا معاملہ، وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق 19اور 20جون کی درمیانی شب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہو گئی۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی  19جون شب 12بجے سے ختم ہوگئی۔  پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیر فعال ہو گئے۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو اب  کوئی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔ 

وزیراعظم نے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کو  پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے  نامزد کر دیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer