پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: توانائی کے شعبے سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، لکی مروت آئل اینڈ گیس فیلڈ مکمل ہوگیا۔

لکی مروت کے علاقے سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہوگئی، پاکستان نے لکی مروت میں تیل اور گیس ذخائر کی دریافت کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے، یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوا، منصوبے کی تکمیل میں پاک فوج نے سکیورٹی فراہم کی اور اسے کامیاب بنایا، گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن سسٹم میں داخل کی جائے گی۔

یہ فیلڈ روزانہ 1000 بیرل تیل پیدا کرے گی، فیلڈ سے تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی، رواں مالی سال کے اختتام تک پیداوار پر بچت 176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

منصوبے کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج دن رات محنت کر کے علاقے میں امن قائم کر رہی ہے، چند ماہ کے دوران کنواں، ولی ڈیپ نمبر 1، کنواں ولی نمبر 2 کے 2 اضافی کنوؤں کی کھدائی شروع کی جائے گی۔