رانا ثناء اللہ مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا: جلیل شرقپوری

PML-N MPA Jalil Sharaqpuri Meets Chief Minister Punjab
کیپشن: Jalil Sharaqpuri
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) مسلم لیگ ن منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے کہا میں ن لیگی قیادت سے ناراض نہیں تھا وہ مجھ سے ناراض تھے،رانا ثنا اللہ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ مجھے پارٹی سے نکال دیں۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے منحرف رکن جلیل شرقپوری نے کہا کہ ن لیگ کہتی تھی منحرف،میں کہتا تھا میں منحرف نہیں ہوں،ن لیگی قیادت نے کہا ایسی کوئی بات نہیں ہے،میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے ووٹ کی فکر نہ کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے موقع پر جلیل شرقپوری کا کہناتھاکہ مسلم لیگ (ن)  میری جماعت ہے، پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کےلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ مجھے پارٹی سے نکال دیں، میں نے واضح کہا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد آتی ہے تو ووٹ دوں گا،پارٹی قیادت کی مہربانی ہے کہ انھوں نے پیغام بھیج کے بلوالیا،اگلا الیکشن اللہ کو پتہ ہے کہاں سے لڑوں گا میں پارٹی کے ساتھ ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer