ویب ڈیسک:نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کی جانب سے خود کو این آر او دوم دینے کی شرمناک کوشش ، تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔امپورٹڈ حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے نظامِ احتساب دفن کرنے کو کوششوں پر مفصل بریفنگ دی گئی ۔چیئرمین تحریک انصاف کی نیب قانون میں ترامیم کی بھرپور مزاحمت کی ہدایت،فواد چودھری اور دیگر کو نیب قانون میں ترامیم کی شرمناک سازش اور اسکے اہداف سے قوم کو تفصیلی طور پر آگاہ کرنے اورجماعتی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کی گئی۔
اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نظامِ احتساب کی تباہی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلیوں کا کلیدی ہدف تھا،روزِ اوّل سے نشاندہی کر رہا ہوں کہ ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دوم دلوانا ہے.چوروں کو این آر او دوم دیکر نظام احتساب کو باضابطہ طور پر دفن کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے.ان بڑے چوروں نے نیب قانون کو بدل کر قوم کے لوٹے گئے 1200 ارب ہضم کرنے کی شرمناک کوشش کی ہے. ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہا دوسری طرف چوری معاف کروانے کی انکی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں.
چئیرمین پی ٹی آئی کامزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا اور ادارے تباہ کرکے اس لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا ہے۔نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کی جانب سے خود کو این آر او دوم دینے کی شرمناک کوشش ہے۔پارٹی رہنما کالی پٹیاں باندھیں گے اور نظامِ احتساب کی تباہی کی شرمناک کوشش بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔