ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل6؛ بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی

پی ایس ایل6؛ بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی
کیپشن: Babar Azam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پی ایس ایل 6 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ان میچوں میں قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے سٹار بیٹسمین بابراعظم نئی تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سنسنی میچز ابوظہنی میں کھیلے جارہے ہیں،پی ایس ایل کا سفر اختتام کی جانب رواں دواں ہے، پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور  کراچی کنگز کے سٹار بیٹسمین بابراعظم نے پی ایس ایل میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کرلیے، وہ یہ دونوں ریکارڈ بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لیگ کی تاریخ میں 2000 رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے، انہوں نے55 اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا،کراچی کنگز کے بیٹسمین نے رواں سیزن میں 500 رنز بھی سکور کرچکے ہیں، بابر نے 10 اننگز میں 71.57 کی اوسط سے 501 رنز بنائے ہیں۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابراعظم کے بعد دوسرا نمبر پشاور زلمی کے کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ میں اب تک 1763 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابراعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بنا کر حاصل کیا تھا ،بابراعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے ہیں۔                                                                                             
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer