اب واٹس ایپ چلے گا بغیرانٹرنیٹ؛ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اب واٹس ایپ چلے گا بغیرانٹرنیٹ؛ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: whats app
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین  ایپلیکیشن  ہے،   پیغام  رسانی کے لئےاستعمال  کی  جانے  والی  دنیا  کی مقبول  ترین ایپ نے صاررفین کو خوش کردیا، واٹس ایپ نے اہم ایپ متعارف کراتے ہوئے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اب لمبے سے لمبا  وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے۔

مزید پڑھئے: واٹس ایپ کا یوٹرن؛ صارفین کیلئےخوشخبری

صارفین  واٹس ایپ استعمال کرنےکرنے لئے انٹرنیٹ کے محتاج ہیں اس مشکل کو اب انتظامیہ کی جانب سے دور کرنے کا فیصلہ کیاگیا،واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دیا جس کے تحت صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ کو استعمال کرسکے گے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نےچند ماہ پہلے ایک فیچر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا،نوٹی فکیشن کے کچھ آپشن مثلاًریپلائی اور مارک ایز ریڈ، ڈارک موڈ گرین کے بجائے بلو  میں تبدیل کردیا جائے گا، اب  کی جانے والی ان  تبدیلیوں کوختم کرکےگرین رنگ کو واپس لانے پر غور کیا جارہا ہے، تبدیلی کرنے پرصارفین کو مشکلات کا سامناتھا جس پرواٹس ایپ نےپرانے گرین رنگ کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کی گئیے، 1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی آواز سن سکیں گے۔


 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer