پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے پٹواری کورشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا، پٹواری فلک شیر نے شہری سے وراثت کے انتقال کے لیے رشوت طلب کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم نے پٹواری فلک شیر حلقہ چک نمبر 44 پتوکی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وسیم حامد سندھو کاکہناہےکہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کر رہے ہیں،افسران کرپٹ عناصرکے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائیں۔

دوسری جانب رائےونڈ میں چچا نے ساتھی کے ساتھ مل کر پسند کی شادی کرنے والی بھتیجی کو قتل،اس کے خاوند کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ نہال خان گاؤں میں پیش آیا ۔ پسند کی شادی کرنے والی بھتیجی سونیا کو چچا بشیر نے ساتھی کے ساتھ گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے قتل اور اس کے خاوند ندیم کو زخمی کردیا۔ملزمان واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے سونیا کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

ادھر گارڈن ٹاؤن کےعلاقے میں غیرت کے نام پر 23سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار،پولیس کے مطابق ملزم نےاپنی بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پرچھریوں کے وار سےقتل کیا تھا۔ پولیس کےمطابق مقتولہ سحر چوہدری کا پہلا نکاح والدین کی مرضی سے2019میں انگلینڈ میں مقیم جنید سےہوا تھا، تاہم شادی کے تین ماہ بعد ہی سحر نے اپنی پسند سےعثمان نامی نوجوان کےساتھ دوسری شادی کرلی،جس کا اس کے باپ عبدالرحیم کوغصہ تھا۔

اپریل میں ملزم نےموقع پا کراپنی بیٹی کوچھریوں کےوار کر کےقتل کیا اور روپوش ہو گیا تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نےبیٹی کوپسند کی شادی کرنے پرقتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہےجبکہ آلہ قتل برآمد ہونا ابھی باقی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer