گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری

گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) گارڈین کورٹ کے جج یعقوب علی نے گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہر حامد علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت کی طرف سے حامد علی کو بچوں سمیت طلب کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گارڈین کورٹ کے جج یعقوب علی کی عدالت میں گلوکارہ صنم ماروی نے درخواست دی تھی کہ حامد علی بچوں کی پرورش نہیں کرسکتا اس سے بچے ماں کو دلوائے جائیں۔ اس پر عدالت نے حامد علی کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے حامدعلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے متعلقہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ حامد علی کو 29 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے اس سے قبل فیملی سول جج کی عدالت میں صنم ماروی نے اپنے شوہر حامد علی کے خلاف خلع کے دعوے میں موقف اختیار کر رکھا تھا کہ اس کے تین بچے ہیں اس کا شوہر حامد علی اس پر تشدد کرتا ہے، بچوں کے سامنے بھی اس کو مارتا ہے اور گالیاں دیتا ہے وہ کافی عرصے سے تشدد برداشت کررہی ہے اب وہ مزید تشدد برداشت نہیں کرسکتی۔ عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسے خلع کی بنیاد پر طلاق دلوائی جائے۔

عدالت نے دعوے پر حامد علی کو جواب کے لیے کہا جس پر حامد علی نے جواب داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس پر تشدد کے الزامات غلط ہے، وہ بھی صنم ماروی سے محبت کرتا ہے اور ساری فیملی اس سے پیار کرتی ہے، وہ بیوی اور بچوں کو باقاعدگی سے خرچہ دے رہا ہے۔