(سٹی42) لاک ڈاون نرمی کے باوجو اور کورونا وائرس کے خوفناک وار دنیا بھر میں جاری ہیں جس کی وجہ لوگوں کی اکثریت گھروں میں محصور ہیں،وقت گزرنے اور دوسروں سے رابطہ میں رہنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں،واٹس ایپ ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھرپیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کے لئے مختلف ایپ متعارف ہوچکی ہیں مگر واٹس ایپ کو نمایاں اہمیت حاصل ہے صارفین دوسری ایپس کی نسبت واٹس ایپ کو زیادہ استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں اور ان کے سٹیٹس دیکھ سکیں، مگر صارفین گرشتہ رات سے آن لائن سٹیٹس اور لاسٹ سین دیکھنے سے محروم ہو گئے۔
واٹس ایپ میں اچانک خرابی آنے سے صارفین پریشان ہیں، انہیں واٹس ایپ پر چیٹ میں آن لائن سٹیٹس اور لاسٹ سین نہیں نظر آرہا ہے۔صارفین کسی کو بھی تاحال آن لائن سٹیٹس نہیں دیکھ پارہے اور نہ کسی کا لاسٹ سین بھی نہیں دکھائی دے رہا تھا۔گزشتہ روزجیسے ہی دنیا بھر سے تمام واٹس ایپ صارفین کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو واٹس ایپ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
سوشل میڈیا سے جڑے لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچانک خرابی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے واٹس ایپ کمپنی حکام کا کہناتھا کہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور واٹس ایپ بالکل پہلے کی ہی طرح کام کر رہی ہے۔
جبکہ واٹس ایپ صارفین کا کہناتھا کہ صارفین انہیں سامنے والے شخص کا آن لائن سٹیٹس یا ان کی جانب سے ٹائپنگ کرنے یا وائس میسیج ریکارڈ کرنے اور لاسٹ سین کا اشارہ موصول نہیں ہو رہا۔شکایت کرنے والوں کی زیادہ تر تعداد کا تعلق برطانیہ، امریکا اور یورپ کے مختلف ملکوں سے تھا تاہم اطلاعات ہیں کہ ایشیا کے ممالک میں بھی یہ شکایت موجود ہے۔