پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ، ایک دن میں153 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ، ایک دن میں153 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آگئی، ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 153 افراد کورونا کے باعث چل بسے جس کےبعد جاں بحق افراد کی تعداد 3382 ہوگئی جبکہ مزید6604 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ71 ہزار 666 ہوگئی ، 61 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا نے مزید 153 زندگیوں کے چراغ گل کر دئیے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3382 ہوگئی۔ ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار 824 افراد کے کورونا  ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 6604 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 ہوگئی، ملک بھر میں اب تک  1 لاکھ 11 ہزار 106 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا جہاں اس وقت  65 ہزار 163  کورونا مریض ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 64 ہزار 216 ہوگئی۔خیبر پختونخواہ میں 20790، بلوچستان میں 9129 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز 10 ہزار 279،گلگت میں ایک ہزار 253، آزاد کشمیر میں 803 کیسز  ہوگئے۔

ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ 4 چار ہزار 780 ہے، سب سے زیادہ پنجاب میں 44 ہزار 904، سندھ میں 31 ہزار 425 ایکٹو کیسز ہیں، خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 378، اسلام آباد میں 7 ہزار 414 اور بلوچستان میں پانچ ہزار 773 ایکٹو کیسز ہیں، آزاد کشمیر میں 469 اور گلگت بلتستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 416 ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے معروف امپیریل کالج نے اپنے حالیہ منصوبے میں پاکستان میں کورونا سے متعلق حیران کن تخمینے دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگست 2020 کی وسط تک پاکستان میں یومیہ کم از کم 80 ہزار اور زیادہ سے زیادہ  ڈیڑھ لاکھ تک افراد وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی، ڈبلیوایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کہتے ہیں کہ دنیا اب ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہورہی ہے، کوروناوائرس بدستور جان لیوا اور تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer