ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کیلئے چالان کا ہدف کم کردیا گیا

ٹریفک پولیس کیلئے چالان کا ہدف کم کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (عرفان ملک) ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی شہریوں کے لیے اچھی ثابت ہوئی، نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کیلئے چالان کرنے کا ہدف کم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی شہریوں کے لیے اچھی ثابت ہوئی، نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کیلئے چالان کرنے کا ہدف کم کر دیا گیا۔ رواں مالی سال میں ٹریفک پولیس کو چالان کرنے کی مد میں چار ارب بیس کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا جس کو ٹریفک پولیس پورا نہ کر سکی اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے دو ارب پچاس کروڑ روپے کے چالان کیے گئے۔

  حکومت نے نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کو تین ارب ساٹھ کروڑ کے چالان کرنے کا ہدف دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اب قوانین کی خلاف ورزی پر چالان تو کرئے گی تاہم اب کارکردگی دکھانے کے لیے کیے جانے والے چالان کم ہوں گے۔

یاد رہے کہ ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے استعمال نہ کرنے  پر سات ماہ کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کے  چالان کئے تھے۔  ٹریفک پولیس کے مطابق چوبیس ستمبر کو ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ کے استعمال کے  قانون پر عملدرآمد  کیلئے کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا،۔

ٹریفک پولیس نے 7ماہ میں 9 لاکھ نوے ہزارچالان کیے گئے۔  دوسری جانب شہرمیں  ٹریفک پولیس کی مہم سے ہیڈانجری کے واقعات میں بھی کمی آئی جبکہ مال روڈ پر نوے فیصد لوگ ہیلمٹ کااستعمال کر رہے ہیں،  ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل کے ڈرائیور کے لئے ہیلمٹ کا استعمال کو تو یقینی بنایا گیا ہے۔

 تاہم موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے سوار کے ہیلمٹ استعمال کرنے کے قانون پرعملدرآمد مکمل طورپرنہیں کروایا جا سکا،  ٹریفک پولیس کا کہنا  تھا کہ شہرمیں ہیلمٹ کا استعمال نہ  کرنے والوں  کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
 

 

Shazia Bashir

Content Writer