ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’بجٹ ضرور پاس کرائیں گے، اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں چلے گی ‘‘

’’بجٹ ضرور پاس کرائیں گے، اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں چلے گی ‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بجٹ بھی پاس ہوگا اور اپوزیشن کی تحریک بھی نہیں چلے گی، اب عوام ان کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے بجٹ ہر صورت میں پاس کروائیں گے، اپوزیشن نے پہلے ہی دن سے ہلے گلے کا رویہ اپنا رکھا ہے،عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی سے روزانہ ملاقاتیں کررہا ہوں، پنجاب کابینہ میں توسیع کے بارے بجٹ منظوری کے بعد سوچیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ترقی کا سفر اب نہیں رکے گا۔