احسان مانی ورلڈ کپ میچز دیکھنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوں گے

احسان مانی ورلڈ کپ میچز دیکھنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی ورلڈ کپ میچز دیکھنے کے لئے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی کی خصوصی دعوت پر انگلینڈ جارہے ہیں، احسان مانی آئی سی سی کے سابق صدر کی حیثیت سے ورلڈ کپ فائنل تک آئی سی سی کے مہمان ہوں گے۔ دوسری جانب ایم ڈی پی سی بی وسیم خان 13 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ 14 جولائی کو ورلڈ کپ فائنل دیکھیں گے، چئیرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان ورلڈ کپ فائنل کے بعد 15 سے 20جولائی تک آئی سی سی کی سالانہ بورڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں اپنے قیام کے دوران چئیرمین پی سی بی آئی سی سی حکام اور مختلف بورڈ آفیشلزکیساتھ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer