لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، بڑی پابندی ختم

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، بڑی پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) شہریوں کیلئے اچھی خبر، فردوں اور انتقال پر پابندی ختم کردی گئی، بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریونیو اتھارٹی کو احکامات مل گئے۔

 ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک کے مطابق شہر میں موجود پانچ تحصیلوں 358 موضع جات اور 253 پٹوار سرکل کے دروازے شہریوں کیلئے کھل گئے، ڈسٹرکٹ ریونیو ذرائع کےمطابق عدالت عظمی کے فرد اجراء پر پابندی کے فیصلے سے شہر کو 12 ارب 50 کروڑ کے ڈسٹرکٹ ریونیو کا نقصان ہوا ہے، شہریوں کی 75 ہزار رجسٹریاں اور انتقالات نہ ہو سکے، تقریبا چار ماہ سے زائد عرصہ تک رجسٹریوں اور انتقال کا سلسلہ بند رہا۔

 روزانہ کی بنیاد پر علامہ اقبال زون میں 100، نشتر زون میں 200 اور واہگہ میں 50 رجسٹریاں التواء کا شکار رہیں، راوی میں 45، داتا گنج بخش زون میں 25، سمن آباد، گلبرگ، شالیمار اور عزیز بھٹی زون میں اوسطاً روزانہ 200 رجسٹریاں التوا کا شکار رہیں، رجسٹریوں اور فردوں کی بحالی سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے لینڈ ریکارڈ آرڈیننس 1967 کے تحت پٹواریوں کو فرد اور انتقال سے روکا گیا تھا، لینڈ ریکارڈ ایکٹ میں ترمیم کے بعد پٹورایوں کو فرد اور انتقالات جاری کرنے کی اجازت دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer