قومی کرکٹ ٹیم کادورہ زمبابوے، جمعرات کو ٹیم کےختمی کھلاڑیوں کا اعلان متوقع

قومی کرکٹ ٹیم کادورہ زمبابوے، جمعرات کو ٹیم کےختمی کھلاڑیوں کا اعلان متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے سے متعلق قومی سیلیکشن کمیٹی نے سرجوڑ لیے، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے اعلان سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگرارکان کی جانب سے جمعرات کو ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کےمطابق قدافی سٹیڈیم میں سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کی سربراہی میں اہم بیٹھک ہوئی، جس میں ہیڈکوچ مکی آرتھرسے دورہ زمباوے کےبارے میں مشاورت کی گئی۔ ذرائع کےمطابق بلےبازبابراعظم کی انجری کےباعث کسی نوجوان کھلاڑی کودورہ میں موقع ملنے کے امکانات ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:نشترپارک سپورٹس کمپلیکس:اتھلیٹکس ٹریک کی تنصیب کا کام حتمی مراحل میں داخل

قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی حالیہ سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کے باعث سیلیکشن کمیٹی زیادہ تبدیلیوں کے بارے میں متفق نہیں۔قومی ٹیم زمباوےمیں آسٹریلیاسمیت تین ملکی ٹی ٹوئنٹی اور مہمان ملک کےساتھ الگ سےسیریزبھی کھیلے گی۔