ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر نبیحہ نے شوہر کو باقاعدہ خلع کے کاغذات بھجوا دیئے ,دستخط کرنے کی ویڈیو شیئر

 ڈاکٹر نبیحہ نے شوہر کو باقاعدہ خلع کے کاغذات بھجوا دیئے ,دستخط کرنے کی ویڈیو شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:معروف  ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر حارث کو باقاعدہ خلع کے کاغذات بھجوا دیئے ہیں، ڈاکٹر نبیحہ نے اس سلسلے میں اپنے فیس بک اکائونٹ پر خلع کے کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کر دی ہے ۔

 ویڈیو میں ڈاکٹر نبیحہ نے موقف اپنایا کہ میں اُمید کرتی ہوں  دنیا کی کسی بھی خاتون کو شادی کے بعد اس طرح کے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، شادی کے بعد کسی کو ایسا شوہر نہ ملے جوکہ اہلیہ سے اس طرح کا تضحیک آمیز رویہ اختیار کرے ۔

  https://www.facebook.com/reel/1094054502949974

یاد رہے کہ  ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے گزشتہ سال حارث کھوکھر سے منگنی اور شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جس کے بعد  ڈاکٹر نبیحہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انکی شادی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے،  رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا، مگر حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ بات طلاق تک جا سکتی ہے۔

 ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کا گھر ٹوٹا تو اس کے ذمہ دار ان کے شوہر کے گھر والے ہوں گے، ان کے مطابق حارث کھوکھر اپنے والدین کی باتوں میں آ کر ان کے ساتھ ناروا رویہ اختیار  کیا، ڈاکٹر نبیہا نے سوال اٹھایا کہ اگر گھر والوں کو پہلے سے کوئی اور رشتہ منظور تھا تو انہیں اس شادی میں کیوں شامل کیا گیا۔