سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستاہوکر279.68 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 35 پیسے اضافے سے 323.06 روپے، برطانوی پاونڈ 37 پیسے مہنگا ہوکر 380.18 روپے، جبکہ یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 76.78 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 75.08 روپے پر آگیا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسہ کی کمی ہوئی ۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277.96 روپے سے کم ہوکر 277.95 روپے پر بند ہوا ۔