ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کو فلائٹ سے آف لوڈ کرنے کا معاملہ؛لاء افسران کو22 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

شہری کو فلائٹ سے آف لوڈ کرنے کا معاملہ؛لاء افسران کو22 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : شہری کوبیرون ملک جانے سےروکنے اور آف لوڈکرنےکامعاملہ،شہری نےدادرسی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا،،وفاق کے لاء افسر کو ہدایات لیکر 22 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس فاروق حیدر نے شہری محمودالرحمن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے راؤعبدالجبار ایڈووکیٹ پیش ہوئےاوردرخواست کے حق میں دلائل دیئے۔درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود الرحمن کیخلاف ملک کےکسی بھی تھانےمیں کوئی مقدمہ درج نہیں، اس کے باوجود انہیں غیر قانونی طورپربیرون ملک سفر سے روکا گیا۔ وکیل کے مطابق درخواستگزارنےکیمرون کا باقاعدہ وزٹ ویزاحاصل کیا تھا اورتمام سفری دستاویزات مکمل ہونےکےباوجود ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نےان کا پاسپورٹ اور بورڈنگ پاس اپنے قبضے میں لےلیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اےاوردیگر متعلقہ حکام کودرخواستگزارکوغیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکے اور اسے اپنے درست وزٹ ویزا کی بنیاد پر بیرون ملک سفر کرنے سے نہ روکنے کا حکم جاری کرے۔

Ansa Awais

Content Writer