ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا بالغ شہریوں کیلئے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا بالغ شہریوں کیلئے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اینڈی برنہم نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس منصوبے کے لیے رکھے گئے فنڈز اب مہنگائی کم کرنے اور عوامی فلاحی اقدامات پر خرچ ہوں گے۔ 
نئے وزیراعظم نے عوامی مخالفت اور بڑی دستخطی مہم کے بعد ڈیجیٹل آئی ڈی اسکیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

برنہم شمالی سمندر میں تیل اور گیس کی موجودہ ڈرلنگ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے بھی حامی ہیں۔

دوسری جانب کنزرویٹو رہنما کیمی بیڈنوک نے برنہم کی معاشی اور توانائی پالیسیوں کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا۔

Ansa Awais

Content Writer