ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا نیا وار،مرغی کے گوشت کی پانچویں سنچری بھی کراس

مہنگائی کا نیا وار،مرغی کے گوشت کی پانچویں سنچری بھی کراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت نے پانچ سو روپے فی کلو کی حد بھی عبور کر لی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت جاری ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 512 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 525 سے 530 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح چھوٹے گوشت کا سرکاری نرخ 1600 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 2400 سے 2800 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ بڑے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو کے مقابلے میں 1000 سے 1200 روپے فی کلو وصول کی جا رہی ہے۔

فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 249 روپے فی درجن مقرر ہے، مگر مختلف مارکیٹوں میں یہ 255 سے 260 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرغی، گوشت اور انڈوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔