ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں مزید کمی لانے اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کفایت شعاری پالیسی کو ایک اور سال جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت متعدد پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی تاکہ غیر ضروری سرکاری اخراجات پر قابو پایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رواں مالی سال کے دوران کفایت شعاری اقدامات برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔

نئی ہدایات کے تحت گزشتہ تین برس سے خالی پڑی تمام سرکاری آسامیاں ختم کر دی جائیں گی، جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر عائد پابندی بھی برقرار رہے گی۔ اسی طرح رواں مالی سال کے دوران ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت نے مشینری اور آلات کی خریداری پر عائد پابندی کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج اور غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی بھی بدستور نافذ رہے گی تاکہ قومی خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں کفایت شعاری اقدامات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔