ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون و سیلابی خطرات، صوبائی وزیر مواصلات نے ہنگامی تیاریوں کا حکم دے دیا

مون سون و سیلابی خطرات، صوبائی وزیر مواصلات نے ہنگامی تیاریوں کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) راجہ جہانگیر انور، چیف انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز (ایکسینز) نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں، پلوں اور کلورٹس کا فوری معائنہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  اس کے علاوہ بند نالوں، کلورٹس اور آبی گزرگاہوں کی فوری صفائی یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے دوران ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہیں اور حساس مقامات پر ریت کے تھیلے، وارننگ سائنز اور ڈی واٹرنگ پمپس پہلے سے دستیاب رکھے جائیں۔

انہوں نے بارشوں کے دوران حساس شاہراہوں کی مسلسل نگرانی، ممکنہ متاثرہ سڑکوں کے لیے پیشگی متبادل ٹریفک پلان تیار کرنے اور بارش یا سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی فوری بحالی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے متعلقہ افسران کو ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور محکمہ آبپاشی کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی کی جا سکے۔