ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے جھٹکے ،سونامی الرٹ جاری

زلزلے کے جھٹکے ،سونامی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ،روس  کے ساحل پر زلزلوں کے بعد سونامی الرٹ جاری کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کمچٹکہ ریجن کے مشرقی ساحل پر تین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں دہشت کی لہر دوڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  5.0 ، 6.7 اور 7.4 شدت کے تین زلزلے آئے ہیں تاہم 7.4 کی شدت کے ساتھ سب سے بڑا زلزلہ سمندر میں ٹکرایا جس کے بعد  سونامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ایک لاکھ 80 ہزارکی آبادی والا شہر پیٹروپاولوسک تھا۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد بھی کئی چھوٹے زلزلے ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

ادھرانتظامیہ کی جانب سے  بھی زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی بستیوں کے رہائشیوں سے سمندر سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔