ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کے بھارت سے اسٹریٹجک تعلقات کی حقیقت، ویزا بحران شدت اختیار کر گیا

 امریکہ کے بھارت سے اسٹریٹجک تعلقات کی حقیقت، ویزا بحران شدت اختیار کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مودی راج میں بھارت کو ایک اور عالمی رسوائی کا سامنا ، آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کو ویزا بحران کا سامنا، مودی سرکار کے نام نہاد دعوؤں کے باوجود امریکہ کے بھارت سے اسٹریٹجک تعلقات کی حقیقت کھل گئی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت میں امریکی ویزا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، امریکی ویزا سلاٹس کے وعدے کے باوجود معاملہ کشمکش کا شکار ہیں، بھارتی طلبہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

اپوائنٹمنٹ سلاٹس کی بندش اور مسترد کیے جانے میں اضافے کے باعث امریکی ویزا میں 80 فیصد تک کمی واقع ہوئی، ویزا سلاٹس جلد جاری نہ ہوئے تو ہزاروں بھارتی طلبہ کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔

این ڈی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ہزاروں طلبہ کی ناکامی پر مودی سرکار پر شدید سیاسی دباؤ کا شکار ہے، ہر کیس میں دفعہ 214(b) کے تحت ویزا مسترد، امریکہ نے بھارتی طلبہ کی وطن واپسی پر شکوک کا اظہار کیا۔

امریکہ کے ہاتھوں بھارتی طلباء کو بار بار ٹھکرائے جانے کے بعد بھارت کا وشو گرو کا خواب چکنا چور ہو گیا، بھارت کی نام نہاد نوجوان برین فورس کو روک کر امریکہ نے مودی سرکار کی سافٹ پاور کا پول کھول دیا۔ 

امریکہ کا بھارتی طلبہ پر عدم اعتماد مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان بن گیا، مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات اور ظالمانہ پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا، مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث امریکہ، بھارت سے فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش میں ہے۔