ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش، ٹکٹ سستا ہونے پر رونقیں بحال

لاہور: چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش، ٹکٹ سستا ہونے پر رونقیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف کے زیرِ انتظام لاہور چڑیا گھر میں ایک بار پھر سیاحوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ٹکٹ کا کنٹرول دوبارہ محکمہ کے پاس آنے اور 50 فیصد کمی کے بعد شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ٹکٹ کی قیمت میں کمی کے باعث عوامی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور سیاح جوق در جوق چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔

خاندانوں اور بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سستی تفریح کی واپسی نے ان کے لیے تفریح کے مواقع آسان بنا دیے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اب بچوں کی ضد پر چڑیا گھر آنا جیب پر بوجھ نہیں ڈالتا۔

انتظامیہ کے مطابق مزید بہتری کے لیے سہولیات میں اضافہ اور جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔