ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ڈولفن سکواڈشہربھرمیں ہائی الرٹ،چیکنگ و پٹرولنگ جاری کر دی۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 23 ملزمان  کوگرفتار کر کےاسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان سے 16 موٹر سائیکلیں اور 4 موبائل برآمد کر لی گئی۔

 ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر موصول 61 کالز پر فوری رسپانس عمل میں لایاگیا،سٹاپ اینڈسرچ کےدوران9پستول،6رائفلیں،میگزین و متعدد گولیاں برآمد کر لی گئی۔

ترجمان ڈولفن  کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 45 اشتہاری، 268 عادی مجرمان اور 37 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا،منشیات فروشوں سے چرس و آئس، 17 بوتل شراب برآمد کر لی گئی،133مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ،450 افرادکیخلاف قانونی کارروائی کی گئی،ون ویلنگ میں ملوث 38 ،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ  مشکوک موٹر سائیکل ، گاڑیوں و اشیاء پر کڑی نظر رکھیں۔