ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روپوش ہونیوالے نجی بینک کے سابق افسر سمیت اشتہاری گرفتار

روپوش ہونیوالے نجی بینک کے سابق افسر سمیت اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قاسم علی : ایف آئی اے بہاولپور کی ٹیم نے بہاولنگر میں کارروائی کرتے دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا ،دونون اشتہاری مجرمان کیخلاف ایف ائی اے میں مقدمات درج تھے اور ٹیم کو مطلوب تھے جو کہ روپوش ہوگئے تھے۔

پہلی کارروائی کے دوران زرعی ترقیاتی بینک کے سابق افیسر محمد اکمل بھٹی کو گرفتار کیا،  زرعی ترقیاتی بینک کے سابق افسر کے خلاف 7 فروری, 2022 کو ایف ائی اے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شہری کی مدعیت میں اسکے ساتھ بینک سے قرضہ دینے کے عمل فراڈ کیا گیا تھا، مہم کے دوران اشتہاری مجرم محمد اکمل بھٹی کو ایف آئی اے منصوبہ بندی کرکے گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی میں ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث اشتہاری مجرم عبدالواجد کو بھی گرفتار کرلیا،  گرفتار ملزم نے ایم سی بی بینک سے 4 کروڑ روپے کا قرضہ لیا اور اس میں فراڈ کیا تھا۔

ملزم عبدالواجد کے خلاف ایف آئی اے اور دیگر مقامات پر مقدمات درج تھے،  ایف آئی اے ٹیم کو مطلوب ملزمان روپوش چلے آرہے تھے، ایف آئی اے نے بھرپور کارروائی کرکے دونوں اشتہاری مجرمان نے گرفتار کرلیا۔