ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد :بچوں کی لڑائی پر بڑوں کا تصادم، سرعام فائرنگ، 4 افراد زخمی

شفیق آباد :بچوں کی لڑائی پر بڑوں کا تصادم، سرعام فائرنگ، 4 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تھانہ شفیق آباد کے علاقے میں بچوں کی معمولی لڑائی بڑے تصادم میں بدل گئی، جہاں دو گروپوں کے درمیان ڈنڈوں، پتھروں اور کلاشنکوف سے حملے کیے گئے۔ تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد پیش آیا، جس میں شہزاد، مظہر اور مرزا نامی افراد نے سرعام کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی۔ واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان کی فائرنگ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

زخمیوں کی شناخت خیرالرحمان، محبوب خان، عبدالرحیم اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ شہری کی جانب سے اندراجِ مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔