رانا آذر: پاکستان کی ڈاج بال ٹیم پہلی بار ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔
پاکستانی ٹیم تین کیٹگریز میں حصہ لے گی۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں مردوں کی 2 ٹیمیں فوم اینڈ فیبرک بال کیٹیگری میں حصہ لیں گی۔خواتین کی ٹیم فوم بال میں پاکستان کی نمائندگی کریگی۔
ورلڈ ڈاج بال چیمپئن شپ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ڈاج بال فیڈریشن کے صدر رضوان علی نے بتایا کہ فوم بال مینز ٹیم کا کیمپ لاہور میں اور فیبرک بال کا گوجرانوالہ میں لگایا جائیگا،۔ خواتین کی ٹیم کا کیمپ کراچی میں شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگست کےپہلےہفتےمیں پنجاب انٹرڈویژن ڈاج بال چیمپئن شپ بھی کرائی جارہی ہے۔ چیمپئن شپ میں تمام ڈویژنز کی مینزاورویمنزٹیمیں شرکت کرینگی۔