ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت جیل میں ملزم پر تشدد کا معاملہ ، رپورٹ عدالت میں پیش

 کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ملزم شعیب پر تشدد کا معاملہ ، ایڈیشنل آئی جی جیل نے ملک سرود ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ملزم شعیب پر تشدد کا معاملہ ، ایڈیشنل آئی جی جیل نے ملک سرود ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی کی عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ  ملزم شعیب پر جیل میں تشدد نہیں کیا گیا ، ملزم نے خود اپنے جسم پر نشان ڈالے ہیں ۔

ملزم شعیب کے خود جسم پر نشان بنانے کی تصدیق جیل کے ڈاکٹر کی رپورٹ نے کردی ، ایڈیشنل سیشن جج نے رپورٹ آنے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ اپنے اوپر کوئی خود تشدد نہیں کرتا ، رپورٹ پر تحفظات ہیں۔