جمال الدین: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چودھری سمیت دیگر کیخلاف عبوری ضمانت میں 7اگست تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور راحت بیکری چوک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فواد چوہدری ، حافظ فرحت عباس ، واثق قیوم سمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، پولیس نے مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے کیلئےمہلت طلب کی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نہ ہوئی تو میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دوں گا۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فواد چودھری و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 اگست تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔