(ویب ڈیسک) پاسپورٹ آفس میں افغانیوں کو غیر قانونی پاسپورٹ جاری کرنے والا گروہ بے نقاب،اس جرم میں ملوث پاسپورٹ آفس کے دو اہلکار گرفتار کر لیے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نےکارروائی کرتےہوئےافغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث پاسپورٹ آفس کے دو اہلکار گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں نعیم اصغر انچارج پاسپورٹ آفس مانسہرہ اور نعمان جمیل شامل ہیں۔
نعمان جمیل سابق انچارج ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس اسلام آباد بھی رہے،ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ ایشو کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ اور پریوینشن اف کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔