ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کو ایک اور جھٹکا دیدیا

ICC new test ranking team 2022
کیپشن: Pak test ranking 2022
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا سے ٹیسٹ سریز کا پہلا میچ جیت کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ   سری لنکا اور بھارتی ٹیم کو بھی جھٹکا دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان نے سری لنکا سے تیسری پوزیشن چھین لی, ٹیسٹ کے پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار جیت کی شرح 58.33 ہوگئی۔

پاکستان نے سری لنکا سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جیت لیا تو پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی،پاکستان نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے،دونوں ٹیموں سے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ اسٹینڈنگ میں جنوبی افریقہ سرفہرست،آسٹریلیا کا دوسرا، بھارت کا چوتھا، ویسٹ انڈیز کا پانچواں نمبر ہے، اس فہرست میں سری لنکا چھٹے، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں اور بنگلہ دیش کا نواں نمبرہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer