سجل علی کا ’کرَش‘کون؟ویڈیو وائرل

sajal ali
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے کرش سے متعلق سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر بھارتی ہیرو شاہد کپور کی تصویر شیئر کی ہے۔اس ویڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سجل علی نے ناصرف شاہد کپور کو ’کیوٹ‘ قرار دیا ہے بلکہ ساتھ میں دل، شرمانے اور پسندیدگی کا اظہار کرنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔

سجل علی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر اُن کے مداح ملے جُلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر کی سابقہ اہلیہ ہیں۔

اس جوڑی کی طلاق سے متعلق شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد اور صحافی دعوے کر چکے ہیں۔طلاق کی افواہیں کئی مہینے زیرِ گردش رہنے کے باوجود دونوں نے تاحال رشتہ ٹوٹنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے، البتہ دونوں فنکار ایک دوسرے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اَن فالو کر چکے ہیں۔