برائلر گوشت کی قیمت 9 روپے اضافے کیساتھ کہاں جا پہنچی؟ جانئے

برائلر گوشت کی قیمت 9 روپے اضافے کیساتھ کہاں جا پہنچی؟ جانئے
کیپشن: Chicken rates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 9 روپے کلو اضافہ، 210 روپے سے بڑھا کر 219 روپے کلو کردیا گیا.

تفصیلات کےمطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 210 روپے تھی، ریٹ بڑھا کر 219 روپے کلو مقررکردیا گیا ہے، زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 143 اور پرچون ریٹ 151 روپے کلو مقررکیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ فارمی انڈوں کا سرکاری نرخ نامہ 161 روپے درجن جاری کیا گیا ہے، اور انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4710 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے اور قیمتوں میں استحکام لائے،  مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر صارفین متعدد بار عدم اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔

قبل ازیں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت  میں 5روپے فی کلو کمی ہوئی تھی،جس کے بعد مرغی کا گوشت212 سے کم ہو کر207 روپے فی کلو ہو گیا تھا .
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer