(زین مدنی حسینی) لالی وڈ انڈسٹری کی ناموراداکارہ وینا ملک کا وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹ ، کہتی ہیں کہ نیت نیک ہوتو حالات ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
اداکارہ وینا ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا لیڈر ایماندار ہو تو دنیا بھروسہ کرتی ہے۔ وینا ملک نے ٹویٹ میں لکھا کہ چائینہ پاکستان کو وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کیلئے 100 ملین ڈالرز امداد دے گا جس سے غریبوں کیلئے سستے گھر بنائے جائیں گے۔ اپوزیشن کہتی رہی کہ خزانہ خالی کرگئے عمران خان غریبوں کو گھر کیسے دے گا تو وہ دیکھ لیں نیت نیک ہو تو اللہ اسباب پیدا کردیتا ہے۔
لیڈر ایماندار ہو تو دنیا بھروسہ کرتی ہے
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) July 20, 2020
چائینہ پاکستان وزیراعظم ہاوسنگ سکیم کیلئے 100 ملین ڈالرز امداد دے گا جس سے غریبوں کیلئے سستے گھر بنائے جائینگے
اپوزیشن کہتی تھی ہم تو خزانہ خالی کرگئے عمران خان غریبوں کو گھر کیسے دے گا تو وہ دیکھ لیں نیت نیک ہو تو اللہ اسباب پیدا کرتا ہے