ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کی نئی تصاویروائرل

تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کی نئی تصاویروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '  ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  میگا ہٹ ترک سیریل میں  حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ  اسراء بلجیک کی ایسی تصویریں وائرل ہوئیں جن کو دیکھ کر مداحوں نے سراہا اور ان کی تعریف کی،اداکارہ  اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور آئے روز ان کی نئی تصویریں یا ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہے،اب اداکارہ کی نئی تصویر وائرل ہوئی، اسراء بلجیک نےانسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کے پینٹ سوٹ زیب تن کیا،دھوپ سے بچنے کے لئے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے اور کُرسی پر بیٹھیں مُسکرا رہی ہیں۔تصویرکے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ اسراء بلجیک نے تصویر میں کوئی کیپشن تحریر نہیں کیا۔

 ان کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر کے صرف چند گھنٹوں کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ اسراء بلجیک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر وہ ہیں جو اُنہوں نے حال ہی میں ایک پاکستانی میگزین کے لیے لی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ان کی سمندر میں تیرتی ہوئی کشتی پر بیٹھے تصویر سامنے آئی تھی،  سوشل میڈیا پر جیسے ہی تصایرو وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ان کو خوب پسند کیا۔بعض مداحوں نے ان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی تصویریں شیئر کرنے سے اجتناب کریں۔

یاد رہے  کہ وہ پاکستانی کیو موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں،کمپنی نے اپنی  سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا یہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer