ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور میں برائلر مرغی کا گوست سستا ہوگیا، برائلر کی رسد میں بہتری سے قیمت میں نمایاں کمی کی گئی،زندہ مرغی 10روپے کمی کے بعد 176روپے فی کلو مقرر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  عید قریب آتےہی ایک طرف سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا تو دوسری جانب مرغی کے گوست میں نمایاں کمی سامنے آئی، برائلر کی رسد میں بہتری سے قیمت14 روپے کم ہوگئی، قمیت میں کمی کی وجہ سے برائلر گوست255 روپے کلو ہوگیا جبکہ زندہ برائلر 10روپے کمی کے بعد 176روپے فی کلو مقرر ہوگئی۔فارمی انڈے1روپے اضافے کے بعد 129 روپے درجن ہوگئے۔

دوسری جانب شہر میں منافع خور مافیا بھی سرگرم عمل ہے، سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا کردیا گیا،انتظامیہ خواب خرگوش سورہی ہے اور شہروں کو دکاندار دونوں ہاتھوں سے لٹ رہے ہیں،سرکاری نرخوں میں اضافے سےماڈل بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں،گزشتہ روز 35 روپےفی کلو میں فروخت ہونےوالے ٹماٹر نےبھی سنچری مکمل کرلی۔
ایک ہفتےمیں ادرک 55 روپے،میتھی20 ،بند گوبھی 15،سبز مرچ دس،شملہ16 اور مٹر دس روپے مزید مہنگے ہوگئے۔ادرک 55 روپےاضافےکےبعد 370،میتھی 20 روپےاضافےکے بعد 90،بند گوبھی 15 روپےاضافے کے بعد48،سبز مرچ دس روپےاضافےکےبعد 95،شملہ مرچ 16 روپےاضافےکےبعد 78 جبکہ مٹر دس روپے اضافے کے بعد 190 روپےفی کلو میں فروخت ہونے لگے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ چند روز قبل 35 روپے میں فروخت ہونےوالےٹماٹر کےنرخ بھی بڑھ گئے،ماڈل بازاروں میں ٹماٹر85روپے جبکہ عام مارکیٹ میں سنچری مکمل کرلی۔پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے،سیب 42 روپےاضافے کے بعد 242 ،انگور سندر خانی 45 روپے اضافےکےبعد 210 ،الیچی 50 روپےاضافے کےبعد 320،آلو بخارا 175،آڑو 200،جبکہ فالسہ 25 روپے اضافےکےبعد220 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ عام مارکیٹ میں تو سرکاری نرخوں پر کسی صورت عملدرآمد نہیں ہوتا،ماڈل بازاروں میں کم سے کم سرکاری نرخوں پر اشیاءدستیاب ہوتی ہیں،مگر کوالٹی بس ٹھیک ہی ہوتی ہے۔سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافےسےغریب شہریوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے،، عید پر ریلیف کے بجائے شہریوں پرمہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer