(توقیر اکرم) پاکستان مسلم لیگ( ن) کا 25 جولائی کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان، شہباز شریف مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے 25 جولائی کو لاہور میں بڑا جلسہ کرنے کی حکمت عملی طے کرلی، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت انتقامی احتساب کررہی ہے، 25 جولائی کو مہنگائی کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، شاہد خاقان عباسی کو راہداری ریمانڈ کے بغیر ہی لاہور سے پنڈی منتقل کیا گیا، مسلم لیگ (ن) نے 25 جولائی کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اے پی سی کی دیگر جماعتوں کیساتھ مشاورتی اجلاس بھی کل طلب کرلیا۔