ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نرسز کے ساتھ بدتمیزی کیشئر کو مہنگی پڑگئی

نرسز کے ساتھ بدتمیزی کیشئر کو مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں نرسز کے ساتھ بدتمیزی اور فرائض میں غفلت برتنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ان ایکشن، کیشئر آصف سہیل کو تبدیل کرکے خدمات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو واپس کر دیں۔

کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں نرسز کی جانب سے کیشئر آصف سہیل کے خلاف بدتمیزی کرنے اور مبینہ کرپشن کے سنگین الزامات عائد کئے گئے، انتطامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ کیشئر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ڈاکٹر اکبر علی نے انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر کیشئر آصف سہیل کو عہدے سے ہٹا دیا اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔