امیدواروں کی مشکلات میں اضافہ، پولنگ ایجنٹوں نے معاوضہ مانگ لیا

  امیدواروں کی مشکلات میں اضافہ، پولنگ ایجنٹوں نے معاوضہ مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:الیکشن سے پہلےامیدواروں کی مشکلات میں اضافہ، پولنگ ایجنٹوں نے امیدواروں سے معاوضہ مانگ لیا۔ امیدواروں کو الیکشن میں کروڑوں روپے اضافی خرچ کرنا پڑیں گے جبکہ پولنگ ایجنٹوں کی ٹریننگ پرعلیحدہ خرچ کرنا پڑیں گے۔

انتخابات 2018 کے انتخابی امیدواروں کو الیکشن کے دن پولنگ ایجنٹ پربھی خرچہ کرناپڑےگا۔ اسی حوالے سے سیاسی جماعتوں کو پولنگ ایجنٹ مقرر کرنے کیلئے معاوضہ دینا پڑے گا جبکہ ان پولنگ ایجنٹس کو ٹریننگ بھی کروانا پڑ رہی ہے۔

اس  خبر کو لازمی پڑھیں:صوبائی الیکشن کنٹرول روم میں باقاعدہ طور پر کام شروع

پولنگ ایجنٹ خواتین اورمردوں کا2سے5ہزارتک ریٹ ہے اورتمام جماعتوں نے پولنگ ایجنٹس تلاش کرنےکیلئےامیدواروں کی جانب سےٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کہ مرکزی دفاتر میں بیٹھ کر اسی پرتوجہ دے رہے ہیں ۔ پولنگ ایجنٹس کوالیکشن امورکی ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔ جبکہ آزادامیدواراورچھوٹی جماعتوں کے امیدواروں توپولنگ ایجنٹس ڈھونڈنےمیں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔