صوبائی الیکشن کنٹرول روم میں باقاعدہ طور پر کام شروع

صوبائی الیکشن کنٹرول روم میں باقاعدہ طور پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب سول سیکرٹریٹ میں صوبائی الیکشن کنٹرول روم نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس کنٹرول روم سے ایک وقت میں تیس پولنگ اسٹیشن کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے کمیٹی روم میں قائم اس کنٹرول روم سے لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام حساس پولنگ اسٹیشن کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔ کسی بھی قسم کی پولنگ کی خلاف ورزی کو چیک کیا جا سکے گا اوراسکی لائیو تصاویر بھی حاصل کی جا سکیں گی۔

اس  خبر کو ضرور پڑھیں:عام انتخابات کے لیے ٹریننگ نہ کرنے والے سٹاف کی لسٹیں طلب کر لی گئیں

کنٹرول روم میں میڈیا کے ٹی وی چینیل کی منایٹرنگ کیلئےسپیشل وال بنائی گئی ہے۔ کنٹرول روم میں وزیرداخلہ شوکت جاوید، چیف سیکرٹری اکبر حسین درانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) نسیم نواز الیکشن کے روز دورے کریں گے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ ڈاکٹر محمد شعیب اکبر نے چیف سیکرٹری کو اسکے انتظامات، افادیت اور نیٹ ورکنگ پر بریفنگ دی ہے۔