مسلم ٹاؤن میں تربیتی طیارے کا دروازہ ٹوٹ گیا

 مسلم ٹاؤن میں تربیتی طیارے کا دروازہ ٹوٹ گیا
کیپشن: City42 - Plane
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مسلم ٹاؤن میں تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ طیارے کا دروازہ ٹوٹ کر زمین پر گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ٹائون میں تربیتی طیارے کا دروازہ ٹوٹ کر زمین پر آگرا، شہریوں نے دروازہ اُٹھا کر پولیس کے حوالے کردیا،  تاہم خوش قسمتی سے دروازہ گرنے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہےکہ اس قبل 8مئی2018 کو لاہور کے علاقے گارڈ ن ٹائون میں طیارہ گرا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ٹرینر فہیم  معمولی زخمی ہواتھا، 23 فروری2012 کو ماڈل ٹاؤن میں چھوٹاتربیتی طیارہ گرکرتباہ ہواتھا جس میں سوارخاتون پائلٹ انسٹریکٹر انیتا اور زیر تربیت پائلٹ وقارجاں بحق ہو ئےتھے۔