ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حاجی افلاطون کے بیٹے کی کار کو حادثہ ،اہلیہ اور بیٹا جاں بحق

حاجی افلاطون کے بیٹے کی کار کو حادثہ ،اہلیہ اور بیٹا جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مرزا محمد جمیل) ملتان میں بستی ملوک کے نواحی علاقہ موضع ترگڑھ کی معروف سماجی شخصیت حاجی افلاطون کے بیٹے راؤ علی شان  اور ان کے اہلِ خانہ کا  کو راولپنڈی چکریاں موٹر وے پر خوفناک کار حادثہ پیش آیا، جس میں راؤ علی شان، ان کی اہلیہ اور چار بچے شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں راؤ علی شان کی اہلیہ  اور ان کا ننھا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

  راولپنڈی چکریاں موٹر وے پر خوفناک کار حادثہ میں زخمی ہونے والوں  کو  فوری ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونیوالے ماں اور بیٹے کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں موضع ترگڑھ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔