ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع ؛ 113ارکان کی رکنیت بحال

الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع ؛ 113ارکان کی رکنیت بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے والےارکان کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن  کے مطابق گوشوارے جمع کرانے پر مزید 23ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی ۔ سائرہ افضل تارڑ سمیت مزید11ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہوئی ۔

وفاقی وزیرمصدق ملک سمیت2 سینیٹرزکی رکنیت بھی بحال کردی گئی ۔ 

سندھ ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے تین تین ارکان کی رکنیت بھی بحال کردی گئی۔گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اسمبلی  کے بھی تین ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی۔بلوچستان اسمبلی کے رکن نعی خان بازئی کی رکنیت بھی بحال کردی گئی ۔

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 159ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔گوشوارے جمع کرانے پر 113ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی جبکہ مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 46ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے ۔