ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی کاخراب ہونیوالے گھریلو میٹرز کی تبدیلی کا آغاز

سوئی ناردرن گیس کمپنی کاخراب ہونیوالے گھریلو میٹرز کی تبدیلی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے خراب ہونے والے گھریلو گیس میٹرز کی تبدیلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق جن گھریلو صارفین کے بلوں میں ریڈنگ چارج نہیں ہو رہا، ان کے میٹرز کو خراب قرار دے کر تبدیل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے مختلف علاقوں میں سینکڑوں صارفین کے گیس میٹرز کو خراب ڈکلیئر کیا ہے اور ان کی نشاندہی کے بعد فیلڈ ٹیموں کو میٹرز کی تبدیلی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ اتارے جانے والے پرانے میٹرز کو ایس این جی پی ایل کی لیبارٹری بھجوایا جائے گا، جہاں تکنیکی جانچ کے بعد حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں صارفین کے سابقہ بلوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر کسی قسم کی اضافی یا کم ریڈنگ سامنے آئی تو اسی بنیاد پر بل چارج کیے جا سکیں گے۔ نئے میٹرز کی تنصیب کے بعد صارفین کی گیس کھپت کا باقاعدہ موازنہ کیا جائے گا، تاکہ درست استعمال کا اندازہ لگایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے اور نئے میٹرز کی ریڈنگ کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد اگر فرق سامنے آیا تو صارفین کو اضافی بل بھی چارج کیے جا سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد گیس کھپت کی درست پیمائش اور بلنگ کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔