ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائقین 15 فروری کو  2 پاک بھارت ٹاکرے دیکھنے کیلئے ہو جائیں تیار

شائقین 15 فروری کو  2 پاک بھارت ٹاکرے دیکھنے کیلئے ہو جائیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :شائقین کرکٹ کو 15 فروری کو خاص تحفہ ملنے والا ہے کیونکہ اسی روز مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ طے ہو گیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد براعظم سے ابھرتی ہوئی ٹیموں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ایشیائی کرکٹ کے نوجوان ستاروں کو متعارف کروانا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ ٹورنامنٹ کا سب سے نمایاں مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں دلچسپی مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

پاکستان کی ٹیم 13 فروری کو نیپال کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی اور گروپ مرحلے میں آخری مقابلہ 17 فروری کو یو اے ای سے ہوگا۔ بھارت کا پہلا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف اور دوسرا نیپال کے خلاف ہوگا۔

گروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 20 فروری کو سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔