ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں تاریخ ساز دن: پہلی مسلم نائب گورنر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا

امریکا میں تاریخ ساز دن: پہلی مسلم نائب گورنر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک تاریخی دن رقم ہوا ہے، پہلی مسلم خاتون نائب گورنر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ یہ ریاست کی تاریخ میں ایک سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے ساتھ ہی گورنر کا عہدہ بھی پہلی بار خاتون رہنما ایبی گیل اسپین برجر کے سپرد ہوا ہے۔

ورجینیا کی تاریخ میں اس موقع پر ایک اور اہم سنگ میل بھی سامنے آیا، جب اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز نے سنبھالا۔ اس طرح ریاست کی سیاسی قیادت میں نمایاں تنوع اور نمائندگی کی نئی مثال قائم ہوئی ہے۔

حلف برداری کی تقریب کے دوران ایک انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں امام شریف نے دعا کرائی۔ اس موقع پر سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود رہیں۔

تقریب میں ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس نے پریڈ میں حصہ لیا، جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللہ، بیتھنی رشید اور دیگر نے کی۔ رضوان جاکا نے امید ظاہر کی کہ ریاست میں اتحاد اور تنوع کو فروغ ملے گا۔

اسی دوران ریاستی گورنر کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریشی نے توقع ظاہر کی کہ نہ صرف گورنر اور نائب گورنر بلکہ پوری کابینہ ورجینیا میں بلا تفریق عوام خصوصاً جنوب ایشیائی کمیونٹی کی خدمت کرے گی۔