ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھیٹر اداکارائیں بلاوجہ نوٹسز  سے پریشان، انتظامیہ سے ریلیف کا مطالبہ

تھیٹر اداکارائیں بلاوجہ نوٹسز  سے پریشان، انتظامیہ سے ریلیف کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ اداکاراؤں نے انتظامیہ کی جانب سے بلاوجہ نوٹسز بھیجے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل نگرانی اور سخت رویوں کی وجہ سے فنکار ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔

اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ تھیٹر میں لائیو پرفارمنس ہوتی ہے جہاں بعض اوقات غیر ارادی غلطیاں ہو جاتی ہیں، جنہیں بنیاد بنا کر نوٹسز جاری کرنا ناانصافی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ادارے انہیں ملازم نہیں بلکہ فنکار سمجھیں اور مناسب مارجن دیا جائے۔

اداکارہ نازلی نور نے مانیٹرنگ ٹیموں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جاتا ہے جیسے وہ کوئی گناہ کر رہی ہوں، جو انتہائی توہین آمیز ہے۔ فیروزہ علی کا کہنا تھا کہ تھیٹر میں مثبت تبدیلی آئی ہے، اب فیملیز بھی شوز دیکھنے آتی ہیں، اس کے باوجود بلاوجہ نوٹسز بھیج کر انڈسٹری کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

اداکارہ نایاب علی نے کہا کہ لائیو پرفارمنس کے دوران معمولی غلطیوں کو نظرانداز کیا جانا چاہیے، جبکہ اداکارہ سلک کے مطابق ماضی کے مقابلے میں اب حالات کافی بہتر ہیں اور پہلے جیسا ماحول اب موجود نہیں رہا۔

اداکاراؤں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھیٹر انڈسٹری کو بلاوجہ دباؤ میں لانے کے بجائے اسے چلنے دیا جائے تاکہ فنکار یکسوئی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھ سکیں۔