امیتابھ بچن کی میسی اور رونالڈو سے ملاقات، ویڈیو وائرل

 امیتابھ بچن کی میسی اور رونالڈو سے ملاقات، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ریاض اور پی ایس جی فٹبال سیزن میں میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں جاری کنگ فہد اسٹیڈیم میں ریاض بمقابلہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی سمیت دیگر فٹبالرز سے ملاقات کی جس کی ویڈیو اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر تے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں امیتابھ بچن کو تمام فٹبالرز سمیت میسی اور رونالڈو سے ہاتھ ملاتے ہوئے اور ہم کلام ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امیتابھ بچن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ریاض میں ایک شام کیا شام ہے، کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے، نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور میں یہاں  بطورِ مہمان خصوصی کھیل کے افتتاح کے لیے مدعو ہوں، پی ایس جی بمقابلہ ریاض سیزنز ناقابل یقین !‘

بڑا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کو ٹورنامنٹ میں دیکھ کر حیران رہ گئے دنیا کے مشہور فٹبالرز   میسی، رونالڈو اور امیتابھ بچن کے مداحوں نے ان تینوں شخصیات کو ایک ساتھ دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ان اسٹارز کی ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔